سالانہ 600 کروڑ دربار موو کے لئے خرچ کرنا ریاست پر بڑا بوجھ: منکوٹیہ
ونے شرما
ادھمپور//پینتھرز پارٹی کے ریاست صدر اور سابق ممبر اسمبلی مسٹر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے دربار موو رواج کو بند کرنے کے لئے ریاست کے گورنر کو ایک میمو بھیجا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ہر 6 ماہ کے بعد دربار شفٹ ہوتا ہے جس کا خرچہ 300 کروڑ روپے آتا ہے اور سالانہ خرچ 600 کروڑ آتا ہے جس کی ریاست کے لئے بہت بڑا بوجھ ہے ۔انہوں نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ سیکرٹریٹ جموں میں رہتا ہے اور 6 ماہ کشمیر، منکوٹیہ نے اس خرچ کو فضول خرچی بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت اسے سنجیدگی سے لے کر جلد سے جلد بند کریں ۔کیونکہ یہ پیسہ عوام کا ٹیکس کا پیسہ ہے جو صرف اور صرف عوام کے لئے استعمال ہونا چاہئے۔منکوٹیہ نے کہا کہ مستقل طور پر سیکرٹریٹ جموں میں کھولی جائے اور کشمیر میں کیمپ بےسس پر سیکرٹریٹ کا کام کاج جاری رہے کیونکہ آئے دن وادی کشمیر میں حالات بگڑے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے عام شہری کو سیکرٹریٹ میں جانے سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔منکوٹیہ نے کہا کہ جموں سیکرٹریٹ میں آنے کے لئے ہر شہری آسانی سے آ سکتا ہے اور اپنا کام کم وقت میں ہوسکتا ہے۔