ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے امریکی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

0
0

علاقائی سطح پر اور معاشرے میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے میں مقامی سیاست کا کردار اہم ہوتا ہے، اداکارہ
ےو اےن اےن
لاس اینجلس // اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے آئندہ برس ہونے والے امریکی انتخابات پر بات کرتے ہوئے سیاست میں انٹری کا عندیہ دیا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی معروف ہولی وڈ اداکارہ نے سیاست پر بات کی ہو اور انہوں نے سیاست میں انٹری کا عندیہ دیا ہو۔تاہم اسکارلٹ جانسن سیاست میں انٹری کے حوالے سے دوسروں سے اس لیے بھی مختلف ہیں کہ انہوں نے صدارتی سیاست میں نہیں بلکہ مقامی سیاست میں آنے کا عندیہ دیا ہے۔34 سالہ اسکارلٹ جانسن نے سیاست مین انٹری دینے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ وہ مستقبل قریب میں مقامی سیاست میں حصہ لیں۔اسکارلٹ جانسن نے انٹرویو کے دوران امریکی جماعت ’ڈیموکریٹک‘ کے سیاسی طور پر کمزور ہونے اور آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں اس پارٹی کے صدارتی عہدیدار کے حوالے سے بھی بات کی۔جب اداکارہ سے سیاست میں انٹری اور صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینہ مستقبل بعید میں ہوسکتا ہے، تاہم مستقبل قریب میں یہ ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ساتھ ہی اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کے مطابق علاقائی سطح پر اور معاشرے میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے میں مقامی سیاست کا کردار اہم ہوتا ہے اور یہ عین ممکن ہے کہ وہ مستقبل قریب میں مقامی سیاست میں انٹری دیں

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا