چنورکے ناردنی میں دُکان پہ قبضہ جمانے کی کوشش،عدالتی احکامات کی خلاف ورزی
ذاکر حسین
جموں؍؍ تحصیل جموں نارتھ کے علاقہ ناردنی میں مقامی فاروق حسین ولد محمدانور خان نامی شخص نے گزشتہ برس 24 اگست 2018کو اسی گاؤں سے تعلق رکھنے والے بنام پروشوتم لال ولد جیت رام ساکن ناردنی تحصیل جموں نارتھ سے ایک دوکان خریدی تھی جو کہ ناردنی چوک چوراہے پر موجود ہے۔ فاروق حسین نے مزکورہ دوکان مزکورہ شخص پروشوتم لال سے خریدی تھی جوکہ زیر خصرہ نمبر1497میں تعمیر ہے۔ جس کی قیمت 20000بیس ہزار روپے تحہ ہوئی تھی۔ محمد شریف ولد شوکا اور غلام حسین ولد محمد علی نامی دونوں اشخاص روبرو تحریری طور پر عینی گواہان ہیں ہائی کورٹ کے ایگریمنٹ کے مطابق کل تحہ ہوئی قیمت نقدی کی شکل میں ادا کی گئی تھی۔ موصوف فاروق حسین محنت مزدوری کرتا ہے اور مزکورہ قیمت مزدوری کرکے ادا کی گئی تھی۔ دوکان خریدنے کے بعد مزدوری کرکے جیسے جیسے مزدوری کے روپے ملتے گئے ویسے ہی دوکان کی تعمیری خستہ حالت مرمت کراتارہا لازوال کے نمائندہ ذاکر حسین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے فاروق حسین نے بتایا کہ اس ایک لاکھ روپے کی رقم دوکان کی مرمت کے لئے صرف کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25اپریل2019 کوموصوف نے جب مذکورہ دوکان میں سامان ڈالا۔ تب پروشوتم لال نامی مزکورہ شخص نے زبردستی و سینہ زوری سے دوکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور لڑائی جھگڑا بھی کیا تھا تب موصوف نے انصاف کے لئے قانونی دروازہ کھٹکایاتھا ہائی کورٹ جموں کے ایک حکم نامہ کے مطابق سٹے آرڈر جاری کیا گیا تھا اور ہنوز عرضی عدالت عظمیٰ میں مسلسل زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروشوتم لال نے قانون کی لاپرواہی کرکے گزشتہ دو روز قبل جمعرات کے دن اپنے کچھ ساتھیوں سمیت مزکورہ دوکان کے تالے توڑ کر اندر سے سارا سامان باہر سڑک پر پھینک دیا تصویریں بولتی نظر آرہی ہیں کہ جو کہانی گزری ہے۔ قبل ازیں لازوال کے نمائندہ ذاکر حسین نے علاقہ کے چوکی انچارج دیپک بھارتی سے فون پر رابطہ قائم کر کے واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔ نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے مزکورہ آفیسر نے کہا کہ ہماری پولیس چوکی سے موقع واردات پر ٹیم پہونچی تھی وہاں پر پروشوتم لال نے پولیس عملہ کے ساتھ بدتمیزی، اور گالی گلوچ کیا موبائل فون پر بات کرتے ہوئے آفیسر کو بتایا گیا کہ آپ کی بات ریکارڈ کی جارہی ہے انہوں نے مصبت جانکاری دی اور کہا کہ ہم ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق کام کریں گے اور انصاف کے لیے جدوجہد رہے گی