سپریم کورٹ نے مودی کی بایوپک پر عائد پابندی کو ختم کرنے سے انکار کیا

0
0
یواین آئی
نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بایوپک پر عائد پابندی کو ختم کرنے سے آج انکار کردیااور کہا کہ یہ پابندی 19مئی تک جاری رہے گی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے اپنے حکم میں اس فلم پر عائد پابندی کو ختم کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حالت میں ہمارا مداخلت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ بنچ نے الیکش کمیشن کے حکم میں بھی کوئی تبدیلی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا اس پوزیشن میں ہم الیکشن کمیشن کے حکم میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس فلم میں اداکار وویک اوبرائے نے مسٹر مودی کا رول ادا کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اس فلم پر اس بنیاد پر روک لگائی تھی کہ اگر اس مرحلے میں ریلیز کی جاتی ہے تو پورے ملک میں جاری انتخابی عمل کے دوران ووٹر اس سے متاثر ہوسکتے ہیں
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا