کم اور پوتن اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر متفق

0
0

یو این آئی
ماسکو، ´ ´//شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے حالیہ دو فرفہ چوٹی کانفرنس میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کو اعلی سطح پر لانے کے لئے کارروائی کرنے پر رضا مند ی کا اظہار کیا ہے ۔ شمالی کوریا کی سرکاری ڈائیلاگ کمیٹی کے سی این اے نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ڈائیلاگ کمیٹی کے مطابق دونوں لیڈروں نے تجارت، معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کے لئے دو طرفہ بین سرکاری کمیٹی کے کام کو فروغ دینے پر بھی رضا مندی ظاہرکی ۔ واضح ر ہے کہ تاریخی مذاکرات جمعرات کو ولادیوستوک میں ہوئے ۔ دونوں لیڈروں نے ان کی طرف سے کی گئی اہم بات چیت کی تعریف کی اور انہوں نے جزیرہ نما کوریا کے مسائل کو دور کرنے اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اسپوتنک ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا