لازوال ڈیسک
پونچھ ریاست جموں و کشمیر جو کافی ورصہ سے گورنر راج کے تحت چل رہی ہے میں اسمبلی انتخابات کو لیکر ہر طرف چہمگوئیاں ہیں ۔اسی سلسلہ میں کئی سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ماہ جون میں اسمبلی انتخابات کروائے جائیں ۔وہیں کانگریس سینئر رہنما ءاورسابق ممبر اسمبلی چوہدری بشیر احمد ناز نے یہاں اپنے ایک بیاں میں ریاست میں اسمبلی انتخابات کیلئے ماہ نومبر ،دسمبر کو موزوں وقت قرار دیا ۔موصوف نے کہا ریاست کی تیسری سب سے بڑی آبادی گوجر بکروال طبقہ کی ہے جو جون کے مہنے میں اپنی ڈھوکوں اور بہکوںمیں اپنے مال مویشی کے ساتھ بالائی علاقہ جات میں جاتے ہیں اور اس دوران انتخابات کروانے سے آبادی کا ایک بڑا حصہ جمہوری حق’حق رائے دہی سے محروم ہو جائے گا ۔وہیں ناز نے ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کے انتخابات کا موزوں وقت نومبر اور دسمبر کے مہینے کا ہے کیونکہ گوجر بکروال پوری ریاست سے اپنے مال مویشی کے ساتھ موسم بہار مینں ڈھوکوں اور بہکوں میںچلے جاتے ہیں اور موسم سرما میں واپس لوٹتے ہیں ،اسلئے جون کے مہینے میں انتخابات کروانے سے آبادی کا ایک بڑا حصہ اپنے جمہوری حق سے محروپ ہو کر رہ جائے گا لہذا انتخابات کے لے موزون وقت کا انتخاب کیا جائے تاکہ ہر ووٹر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع مل سکے۔