جی جی ایچ ایس ایس مبارک منڈی اور جے ایم سی کے اشتراک سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر ورکشاپ کا اہتمام

0
0

لازوال ڈیسک
جموںسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے موضوع پر جموں میونسپل کارپوریشن اور گورنمنٹ گرلز ہائر اسکنڈری اسکول مبارک منڈی جموں کے اشتراک سے ایک اہم تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جہاں پرنسپل گرلز ہائر اسکنڈری اسکول کی پرنسپل چوہدری رضیہ نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔وہیں تقریب کے آغاز میں اسکول پرنسپل نے ڈاکٹر ظفر اقبال نوڈل آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ جے ایم سی کو بکے پیش کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر ظفر نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا ۔وہیں طلاب کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ ان کے گھر کی بےکار چیزوں کو ایل پی جی میں تبدیل کیا جاسکتاہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص گھر میں کھاد تیار کرے گا تو اسے میئر جے ایم سی اعزاز سے نوازیں گے ۔اس دوران اسکول پرنسپل چوہدری رضیہ نے ڈاکٹر ظفر اقبال کا جموں کو شفاف بنانے کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا