ےواین این
لاس اینجلس ´//کینیا نژاد میکسیکن اداکارہ لوپیتا نیانگ او نے کہا ہے کہ انہوں نے ظاہری خوبصورتی کی کبھی پروا نہیں کی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک میگزین کے لئے بیوٹی آف دی ایئر منتخب ہونے والی سیاہ فام لوپیتا نیانگ او نے میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ میں ٹام بوائے تھی، میرے والدین نے کبھی صنفی قاعدوں پر زور نہیں دیا ، مجھے درختوں پر چڑھنا پسند تھا، باہر کھیلتی تھی، مجھے اپنی فیملی کے ساتھ مختلف شرارتیں کرنا اچھا لگتا تھا اور میں ابھی بھی یہ کام کرتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور اس کا تمام کریڈٹ میرے والدین کو جاتا ہے کیونکہ انہوں نے مجھے بھرپور اعتماد دیا اور مجھے بڑا کیا۔