مینڈھر قصبہ میں گندگی کے انبار انتظامیہ خاموش تماشائی
اعجاز کوہلی
مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کا مین قصبہ گندگی کی لپیٹ میں لت پت مگر صفائی کرمچاریوں کی تنخواہ کہ نام پر محکمہ دیہی ترقی پیسہ ہڑپ کرنے میں مصروف ہے ۔ نہ ایس ڈی ایم مینڈھر نے اس معاملہ کو دیکھا نا ہی قصبہ کو صاف رکھنے کہ ذمہ وار محکمہ دیہی ترقی کو کوئی پرواہ ہر گزرتے دن کہ ساتھ قصبہ مینڈھر میں گندگی کہ ڈھیر مزید بڑتے جا رہے ہیں موسم گرما کہ شروع ہوتے ہی قصبہ مینڈھر میں بدبودار ہو چلنا بھی شروع ہو چکی ہے ۔اگر یہاں صفائی کو کوئی معقول انتظام نہیں کیا گیا تو کئی مہولک بیماری جنم لے گئی قصبہ مینڈھر کی مین سڑک سے ہٹ کر اگر بات کریں۔ مین بس اسٹینڈ کی تو وہاں کہ حالات بد سے بد تر ہے گاڑی ڈرائیوروں کہ ساتھ ساتھ عام مسافر کتنی دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔ بیان کرنا مشکل ہے ان باتوں کا اظہار شفیق چوہدری نے نمائیدہ اخبار سے بات کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ کئی بار ایس ڈی ایم مینڈھر کہ پاس جا کر قصبہ کی ناقص حالات پر بتایا۔ محکمہ دیہی ترقی کہ عالی افسران کو بتایا لیکن انتظامیہ کو ٹھس سے مس نہیں ہو رہا جو ثابت کرتا کہ انتظامیہ کا کام کرنے کا معیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا چھوٹا سا قصبہ ہے جس کی اپنی ہر ماہ کی آمدنی لاکھوں روپے کی ہے اس کو صرف صاف رکھنے میں انتظامیہ فیل ہے تو یہاں کس معیار کی ترقی ہے۔ انداز لگانا مشکل نہیں شفیق نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مینڈھر کو اس گندگی سے آزاد کروایا جائے۔ یہاں کواڑادان لگاے جائیں تاکہ آنے والی گرمیوں میں لوگ اس بدبودار ہوا سے بچیں۔