چرون کے لوگوں کا محکمہ بجلی سے اظہار ناراضگی

0
0

متعلقہ جے ای کو برخاست کرنے کا مطالبہ ،
اعجاز کوہلی
مینڈھر//گزشتہ روز شاٹ سرکٹ سے گاﺅں چھونگاں چرون میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو لوگوں کی موت کہ بعد علاقہ کہ لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوے متعلقہJE کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔لوگوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی کہ ملازمین کو کئی بار علاقہ میں بجلی نظام میں خرابیاں بارے جانکاری دی گئی تھی لیکن جب بھی جے ای کو فون کیا تب تب یہ جواب ملا کہ وہاں گاڑی نہیں آتی سڑک ٹھیک ہونے کہ بعد ہی وہاں دیکھا جاے گا۔ نمائیدہ سے بات کرتے ہوے سرفراز نے کہا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ایکس پی ڈی ڈی و متعلقہ جے ای کو فون کیا تب بھی دونوں کی طرف سے لاپرواہی کا مظاہر کیا گیا ۔سرفراز نے کہا کہ جے ای نے فون سوچ آف کر دیا وہاں ایس سی این نے دفتر وقت میں ہی کال کرنے کی بات کئی مقامی لوگوں نے بتایا کہ پورے گاﺅں میں نا بجلی پول ہیں اور نا ہی بجلی تاروں کو ٹھیک ڈھنگ سے لگایا درختوں سے بندی تارے زمین کہ ساتھ لگ رہی ہیں سرفراز نے کہا شاٹ سرکٹ سے پیش آئے اس معاملہ نے یہاں کہ دو لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔لیکن یہ نظام ایسے ہی رہا تو آنے والے وقت میں یہاں مزید حادثے رونما ہو سکتے ہیں۔ سوتروں سے ملی جانکاری کہ مطابق آج محکمہ کہ لائین مین پھر سے تاروں کو درختوں سے باندنے پونچھ مقامی لوگوں نے احتجا ج کیا اور کہا کہ جب تک موقعہ پر ڈ ی سی پونچھ و ایکس سی این نہیں آتے تب تک ہم کسی بھی قسم سے یہاں کام نہیں ہونے دے گئے اور احتجاج جاری رہے گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا