خبر کا اثر

0
0

زونل ایجوکیشن آفیسر کوٹرنکہ نے کیا مختلف اسکولوں کا دورہ
گورنمنٹ پرائمری اسکول کھناریاں میں تعینات اساتذہ کی من مانی برقرار:زونل ایجوکیشن آفیسر کو خود ہی اسکول کھول کر بچوں کو پڑھانا پڑا
نظارت حسین آزاد

کوٹرنکہہندستان میں جہاں تعلیم کو عام کرنے کی بات کی جارہی ہے تو وہیں دوسری طرف محکمہ تعلیم اپنے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے پر کچھ سنجیدہ نظر نہیں آرہا جس کی وجہ سے بچوں کامستقبل برباد ہو رہا ہے۔ زون کوٹرنکہ میں اساتذہ کی غیر حاضری ایک معمول بن چکا ہے جس میں محکمہ بھی اب بے بس نظر آرہا ہے سب ضلع کوٹرنکہ میں ایک طرف پڑھے لکھے نوجوان در در کو ٹھوکریں کھا رہے ہیں پڑھے لکھے نوجوان چاہتے ہیں کہ ہمیں موقع ملے تو ہم اس نظام کو بدلیں اور بچوں کو محنت کیساتھ پڑھائیں لیکن بدقسمتی سے اب ملازمت لینا ہی اتنا دشوار ہوگیا ہے کہ نوجوانوں کو موقع ہی نہیں مل رہااور دوسری طرف محکمہ تعلیم کے ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول کھناریاں میں تعینات اساتذہ کی ہٹ دھرمی جاری ہے وہیں زونل ایجوکیشن آفیسر کوٹرنکہ نے جب اسکول کا دودہ کیا تو وہاں اسکول کو بند پایا گیا اور زیڈ ای او نے خود ہی اسکول کا تالا کھولا اوربچوں کو پڑھانا شروع کیا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ محکمہ اور انتظامیہ کتنی بے بس ہے لازوال میں خبر چھپنے سے محکمہ میں ہل چل تو مچی لیکن جو اساتذہ وہاں پر تعینات تھے ان کو حاضر کرنے میں ناکام رہا جبکہ گزشتہ روز ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اعجاز اسد نے ایجوکیشن سی او راجوری نے کوٹرنکہ میں دوران پبلک دربار میں کہا تھا کہ وہاں تعینات اساتذہ کی صبح شام حاضری کو چیک کریں۔ لیکن اس کے باوجود ایک بھی استاد ڈیوٹی پر نہ پہنچا۔ لازوال کی خبر کی وجہ سے جب زونل ایجوکیشن آفیسر کوٹرنکہ نے اسکول کا دورا کیا تو وہاں ان استاد نہ ہونے پر خود ہی بچوں کو پڑھانا پڑا اور وہاں کی عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا جب تک یہاں کوئی استاد آتا تب تک میں خود ہی بچوں کو پڑھاو¿ں گا۔ اس کے بعد چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری کی ہدایت پر زونل ایجوکیشن آفیسر کوٹرنکہ نے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا جہاں اسکولوں میں اساتذہ کو غیر حاضر پایا گیا جن میں اوشا دیوی، پی ایس بگواڑی، ریکھا دیوی پی ایس بگواڑی زاہدہ بیگم پی ایس بیلا پھلنی ، شمیم اختر پی ایس پلواڑ کس، گلجان بیگم پی ایس پلواڑ کس، محمد بشیر پی ایس کھناریاں، شکیل احمد پی ایس ڈھارا بگلا، شامل ہیں۔ اس کے بعد جب گرل مڈل اسکول دھیون میں پہنچے تو وہاں اسکول کو مکمل طور پر بند پایا گیا۔ زونل ایجوکیشن آفیسر کوٹرنکہ نے تمام متذکرہ اساتذہ کو وجہ بتاو¿ نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ دو دن کے اندر وجہ بتائیں نہیں تو اس کے بعد بغیر کسی نوٹس کے کاروائی کی جائے گی ۔اس کیساتھ ہی تمام غیر حاضر استاذہ، مڈل اسکول دھیون کے تمام اساتذہ اور ان اسکولوں کی انچارج اساتذہ کی تنخواہیں بھی روک دی گئی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا