یاسین ملک کی حراست کی مدت میں24 مئی تک توسیع

0
0

یواین آئی

نئی دہلیدارالحکومت دہلی کی ایک عدالت نے آج جمو ں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چئرمین یاسین ملک کی علیحدگی پسند لیڈروں اور دہشت گرد گروپوں کو فنڈ فراہم کرانے سے متعلق معاملات میں حراست کی مدت میں24مئی تک توسیع کردی۔یاسین ملک پر مرکزی وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبینہ سعید کا اغوا اور قتل کے الزامات بھی ہیں۔ اس علاوہ 1990کے اوائل میں ہندوستانی فضائیہ کے چار جوانوں کے قتل کا الزام بھی یاسین ملک پر ہے ۔اس معاملے میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے خوصصی جج راکیش سیال نے یاسین ملک کی حراست کی مدت میں24 مئی تک توسیع کرنے کا حکم دیا۔دریں اثنا عدالت نے جیل افسران سے کہا کہ سیکورٹی اسباب سے یاسین ملک کی پیشی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کرائی جائے اور اس کے لئے عدالت نے یاسین کے وکیلو ں سے جواب مانگا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا