مینڈھر میں بجلی کا شاٹ سرکٹ

0
0

پو لیس اہلکا ر اور ایک عام شہری ہلاک، 6دیگر افراد زخمی ہو ئے
ناظم علی خان

مینڈھر سرحدی ضلع پونچھ کے چھونگاں چرون علا قہ میں بجلی کے شاٹ سرکٹ کی زد میں آنے سے پو لیس اہلکا ر اور ایک عام شہری ہلاک ہو گئے جبکہ 6دیگر افراد زخمی ہو ئے ہیں۔اطلا عات کے مطابق منگل وار کو صبح تقریبا 3بجے کے لگ بھگ سر حدی ضلع پونچھ کی مینڈھر تحصیل کے چھونگاں چرون میں بجلی کی تارو ں کو شاٹ سر کٹ ہونے کی وجہ سے تا رو ں سے شعلے نکلنے لگے اور بلب بھی پھٹنے لگنے ۔ جس کی وجہ سے لو گ جا گ آُٹھے اور اپنے اپنے پو ل سے بجلی کی تا ریں اُ تا رنے لگے ۔جس کی زد میں آنے سے دو افراد ہلا ک ہو گئے جن کی پہچان فیاز احمد ولد محمد شریف عمر چالیس سال جو کہ پولیس میں با طور فالور تعینات ہے جبکہ دوسرے افراد کی پہنچان محمد شبیر ولد عبد الرحیم کے طور پر ہوئی ہے ۔زخمیوں کی پہچان بشیر احمد ،لال حسین،سفینہ بی،زاہد احمد، شکیل احمد اور نظار حسین کے طور پر ہوئی ہے ۔موت کی خبر پھیلتے ہی ہزاروں لوگ موقعہ پر جمع ہو گئے جبکہ مینڈھر انتظامیہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ایس ڈی ایم مینڈھر،نائب تحصیلدار مینڈھر،ایس ایچ او مینڈھر پولیس نفری کے ہمراہ فو ری طور پر علاقہ میں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔اسکے ساتھ ساتھ محکمہ صحت ٹیم دو ایمبو لنس گاڑیاں لے کر موقعہ پر پہنچ گئی اور زخمی لوگوں کو موقعہ پر ہی علاج و معالجہ کیا۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انتظامیہ سے کہا کہ محکمہ بجلی کی لا پرواہی کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج رات کو سینکڑوں لوگوں کی جان چلی گئی تھی لیکن لوگ بال بال بچ گئے جبکہ لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہو گیا کیونکہ ٹرانسفارمر کے زمرہ میں آنے والے جتنے بھی گھر تھے تمام میں بجلی کا شاٹ سرکٹ ہو گیا اور لوگ گھروں کے اندر بجلی کے شعلے دیکھتے دیکھتے گھروں سے باہر بھاگنے لگے۔اس موقع پر مینڈھر پولیس نے موقعہ پر جا کر فیاز احمد کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپردگی میں سلامی دے کر سپرد خاک کیا۔ جبکہ علاقہ کے تمام لوگوں کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔البتہ اس سارے معاملے کی مینڈھر پولیس انکوائری کر رہی ہے جبکہ شام دیر تک ایس ایچ او مینڈھر ساجد میر پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ میں ہی موجود تھے۔ جبکہ ایس ڈی ایم مینڈھر کا کہنا ہے کہ ہم نے موقعہ پر جا کر حالات کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکمہ سے رپورٹ مانگی ہے۔ واضح رہے کہ علا قہ میں تقریبا ً لکڑی کے پول لگے ہوئے ہیں جس کی جانب کھبی بھی محکمہ کے افسر ان اور ملا زمین نے کو ئی بھی تو جہ نہیں دی ہے ۔ لو گو ں نے محکمہ کے افسر ان سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی بجلی کی ہمیں کوئی بھی ضرورت نہیں ہے جو ہما ری جان لے رہی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا