’یہ ایک سیاسی مہم ہے‘

0
0

‘چوکیدار چور ہے ’ کا نعرہ چلتا رہے گا:کانگریس
یواین آئی

نئی دہلیکانگریس نے کہا ہے کہ‘چوکیدار چور ہے ’ ایک سیاسی مہم ہے جو تقریباَ ڈیڑھ برس سے جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گی تاہم کانگریسی لیڈروں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ سپریم کورٹ ان کی اس مہم کو درست مانتا ہے ۔کانگریس ترجمان ابھیشیک منوسنگھوی نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ نعرہ ڈیڑھ سال سے زیادہ پرانا ہے اور کانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے دیگر رہنما مسلسل اس کا استعمال کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں مسٹر گاندھی نے سپریم کورٹ کو وضاحت دی ہے کہ ان کا ارادہ یہ کہنا کبھی نہیں رہا ہے کہ عدالت نے بھی کہا ہے کہ ‘چوکیدار چور ہے ۔’انہوں نے کہا کہ کانگریسی رہنماوں کیلئے یہ نعرہ نیا نہیں ہے بلکہ کافی پرانا ہے ۔ یہ پوری طرح سے سیاسی مہم ہے اور پارٹی کی یہ سیاسی مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ‘چوکیدار چور ہے ’ایک نعرہ ہے اور اس سلسلے میں عدالت کی طرف سے وضاحت طلب کرنے پرمسٹر گاندھی نے عدالت کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کی اور کہا کہ وہ کسی معاملے پر اپنا موقف تبدیل نہیں کررہے ہیں۔مسٹر سنگھوی نے کہا کہ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بی جے پی اس کا سیاسی استعمال کررہی ہے ۔ وہ جان بوجھ کر انتخابی فائدہ کے لئے اس معاملے کا استعمال کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے مسٹر گاندھی کی بات سنی ہے ۔ ہم نے عدالت کے سامنے یہ معاملہ ختم کرنے کی درخواست کی تھی لیکن اس معاملے کو بند نہیں کیا گیا اور اگلے ہفتہ بدھ کو اس معاملے میں وہ پھر عدالت میں حاضر ہوں گے ۔ مسٹر گاندھی نے یہ بھی کہا کہ وہ عدالت کی تعریف کررہے تھے ۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا عدالت مسٹر گاندھی کے جواب سے غیر مطمئن ہوکر ہی انہیں اگلے ہفتہ پیش ہونے کے لئے کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی نے بہار میں چوکیدار چور ہے کہاتھا اور اسی کی بنیاد پر عدالت نے ان سے وضاحت طلب کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عدالت کی ہدایت کے مطابق تمام اطلاعات فراہم کرائی گئی ہیں۔ مسٹر گاندھی نے یہ بھی واضح کیا کہ اس سیاسی نعرے کا مسلسل استعمال کیا جاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی نے عدالت کو کہا کہ ان کا ارادہ اس کے حکم کا غلط استعمال کرنا نہیں تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا