ماڈ علاقہ کے مکینوں کو نظر انداز کئے جانے پر احتجاج درج کیا
ونے شرما
ادھمپور//نیشنل کانفرنس پارٹی کے نوجوان لیڈر جگدیش بھاردواج اپنے دورے کے دوران ماڈ علاقے میں رہ رہے غریب بستی کے لوگوںکے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے اس دوران مقامی لوگوں کے مسائل کو سنا اور ان لوگوں کو نظر انداز کئے جانے کو لے کر پختہ مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر جگدیش بھاردواج نے کہا کہ غریب لوگوں کے لئے بہت سے فلاحی اسکیمیں چلائی جا رہی ہے تاکہ غریب لوگ ان اسکیموں کا فائدہ اٹھا پائے لیکن ماڈ علاقے میں رہ رہے ہیں ان غریب لوگوں کو حکومت کی طرف سے مل رہی سہولت کا کوئی فائدہ نہیں ملا۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ماڈ علاقے میں رہ رہے ان غریبوں کے لئے رہنے کا کوئی مناسب انتظام کیا جائے اور بنیادی سہولیات دی جائیں۔