لازوال ڈیسک
جموں //راکیش روشن بھٹ کا لکھا ڈرامہ ’مجرم میں نہیںپر مجرم میں ہی ہوں‘ڈرامہ یہاں نتیا اتسو کی جانب سے جاری تقریب میں پیش کیا گیا ۔واضح رہے اس ڈرامے کے ہدایتکار روہت بھٹ ہیں ۔نتیا اتسو کی جاری چھ روزہ تقریب مرحوم کوی رتن کی یاد میں ابھینو تھیٹر میںمنعقد کی گئی ہے ۔جبکہ مذکورہ ڈرامہ اس سے قبل کئی اسٹیجوں پر پیش کیا جا چکا ہے جس میں کئی طرح کے سماجی اور ثقافتی پہلوں کو دکھایا گیا ہے ۔واضح رہے ”مجرم میں نہیںپر مجرم میں ہی ہوں‘ڈرامہ ونود کمار نامی ایک یتیم شخص کے گرد گھومتا ہے اور ونود کی ماں تعلیم یافتہ نہ ہے جو ایک دفتر میں ونود کی دیکھ ریکھ کرنے کے سلسلہ میں کام کر رہی ہے ۔