کشمیری پنڈتوں کی اکثریت سے حق رائے دہی چھینا گیا:انجینئر ریشی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں انتظامیہ اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے کشمیر ی پنڈتوں کے ساتھ برتے جانے والے روئے پر سخت الفاظ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے این سی پی طلاب شاخ کے نیشنل ایگزکیوٹیو ممبر اور معروف سماجی کارکن انجینئر ریشی کول کلم نے کہا کہ اسی فیصد کشمیری پنڈتوں کو ھق رائے دہی سے محروم رکھا گیا حالانکہ انہوں نے ایم فارم بھی بھرنے کے ساتھ ساتھ ضروری لوازمات کو بھی پورا کیا گیا تھا ۔ریشی نے کہا کہ یہ مسئلہ اس سے قبل بھی اٹھایا گیا لیکن ان سنی ہوئی اور کشمیر ی ہنڈتوں کو بی کلاس شہری تصور کیا جا رہا ہے ۔انہوںنے نے کہا کہ پنڈت طبقہ کے لیڈران جو طبقہ کے لوگوں کو بھاجپا کے حق میں ووٹ ڈالنے کیلئے کہہ رہے ہیں انہیں اس بات سے واقف ہونا چاہئے کہ ہم اپنا ووٹ ڈالنا جانتے ہیںلہذ ا یہ لیڈران کشمیری پنڈت طبقہ کو ورغلانے کی کوشش نہ کریں ۔ریشی نے کہا کہ یہ بڑی شرم کی بات ہے کہ کشمیری پنڈت ووٹ ڈالنے گئے لیکن انہیں یہ کہہ کر واپس کر دیا کہ ان کے نام ووٹر فہرست میں درج نہیں ہیں حالکانکہ انہوں نے فارم ایم بھی بھرا تھا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا