سری لنکا میں معصوم شہریوں کا قتل عام بدترین دہشت گردی: فاروق عبداللہ

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں کو بزدلانہ اور وحشیانہ کارروائی قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں ہوٹلوں اور گرجا گھروں ہونے والے بم دھماکے بدترین دہشت گردی ہے اور کشمیری عوام اس غم میں برابر کے شریک ہے۔فاروق عبداللہ نے معصوم شہریوں کی ہلاکت پر زبردست افسوس اور صدمے کا اظہار کیا اور اُن کے پسماندگان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کے لئے دعا کی۔ انہوں نے زخمی ہوئے افراد کی فوری صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی مساجد پر معصوم نمازیوں کو شہید کرنے اور سری لنکا میں ایسٹر کے تہوار کے موقعے پر معصوم عیسائیوں کا خون بہانا دہشت گردی کی بدترین مثالیں ہیں۔ ان حملوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا