لازوال ڈیسک
جموںبھارتیہ کالا سنگم جموں میں کام کرنے والی ایک اہم تنظیم ہے جوآرٹ ثقافت اور زبانوں کو فروغ دینے کے لئے 1980 کے دہائی سے کام کر رہی ہے ۔وہیں تنظیم نے منسٹری آف کلچر حکومت ہند کے اشتراک سے کے ایل سیہگال ہال جموں میں لوک ناچ فسٹیول کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں این ا ے شِل ڈائریکٹر انڈین کونسل فار کلچر رلیشن شپ اور رجنل پاسپورٹ آفیسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ آر ایس چب سابق وزیر نے تقریب کی صدارت کی ۔علاوہ ازیں تقریب میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب کے آغاز میں سینئر صحافی اور چیف پیٹرن بھارتیہ کالا سنگم نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کالا سنگم کی سرگرمیوں کے متعلق اہم جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے کہا کہ کالا سنگم نئے جوانوں اور بالخصوص دور دراز کے فنکاروں کو ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے ۔تقریب میں نظامت کے فرائض رجنی شرما معروف اینکر نے ادا کئے جبکہ شکریہ کی تحریک ٹی آڑ شرما چیئر مین بھارتیہ کالا سنگم جموں نے پیش کی ۔