مینڈھر کے پٹھانہ تیر کامڈل سکول کنجالی خستہ حالی کا شکار،محکمہ تعلیم لے خبر

0
0

دو کمروں کی عمارت ،برسات میں پانی ٹپکتا ہے ،موسم خراب پر سکول انتظامیہ سکول بند کرنے پر مجبور
اعجاز کوہلی
مینڈھر سب ڈویژن مینڈھر کے گاوں پٹھانہ تیر کے مڈل سکول کنجالی کی عمارت صرف دو کمروں پر مشتمل ہے اور وہ بھی کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔واضح رہے پانچ برس پہلے اسکول کے دو کمرے بنائے جس میںگھپلا کرتے ہوئے ناقص مواد کا استعمال کیا گیا اور سرکاری خزانے کو لوٹا گیااورآج سکول کے ان دونوں کمروں میں برسات کے موسم میں پانی ٹپکتا ہے۔ اس صورت میں اسکولی بچوں کو اسکول سے چھٹی کرنی پڑتی ہے۔۔اس سلسلہ میں لازوال سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکن سرور حسین شاہ نے بتایا کہ مڈل اسکول ہونے کہ باوجود یہاں صرف دو کمرے ہیں انکی حالت بھی ایسی کہ پانی ٹپک رہا ہے ایک کمرے میں مڈڈے میل کا سامان اور دوسرے میں سکول کا کچھ دوسرا فرنیچر پڑا ہے۔ موسم صاف ہونے پر بچے باہر بیٹھتے ہیں اورموسم خراب کی صورت میں نا ان دو کمروں میں بیٹھنے کی جگہ نا باہر کوئی متبادل جگہ ۔ایسی صورت میں وہاں اسٹاف کی مجبوری بن جاتی ہے کہ بچوں کو چھٹی کی جائے۔ سرور نے کہا ایسے میں اسکول کتنے دن اور کس معیار سے بچوں کو تعلیم دیتا ہے انداز لگانا مشکل نہیں ۔سرور نے کہا کہ چیف ایجوکیشن آفیسراور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ بنا ءوقت برباد کیے اس سکول کا دورہ کریں اور خود جائزہ لیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا