ونے شرما
اودھمپور// دیویکا میں دنگل کا انعقاد کیا گیا جس میں پینتھرز پارٹی کے ریاستی صدر اور سابق ممبر اسمبلی مسٹر بلونت سنگھ منکوٹیہ مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے ۔اور ایڈوکیٹ سریندر کھجوریہ خاص طور پر موجود رہے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود رہے۔اس موقع پر منکوٹیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طریقے کے دنگل نوجوانوں کو نشے سے دور رہنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور یہ صدیوں سے چلی آ رہی روایت کا حصہ ہے۔ انہوں نے دنگل کمیٹی کو مبارک باد دی ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نشے سے دور رہ کر کھیل کود میں حصہ لیں۔