ہندوستان نے سری لنکا میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی

0
0

یواین آئی

نئی دہلیہندوستان نے سری لنکا کے مختلف مقامات پر کئے گئے سلسلہ وار بم دھماکوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف ہے اور اس کو مسترد کرتا ہے ۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "سری لنکا کے مختلف مقامات پر آج ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں ۔ ہم دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں”۔ ہندوستان نے اس موقع پر سرلنکا کی حکومت ، عوام اور متاثر ہ خاندانوں کے لئے اپنی گہری تعزیتیں پیش کیں اور حملے میں زخمیوں کے لئے جلد صحتیاب ہونے کی امید ظاہر کی۔ وزار ت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان ہمیشہ سے ہی ہر قسم اور ہر شکل کی دہشت گردی کے خلاف رہا ہے اور عالمی برادری سے اس کے خلاف منظم طورپر کارروائی کرنے اور سرحد پار کی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ قدم اٹھانے پر زور دیتا رہا ہے ۔ کسی بھی دہشت گردی کے واقعہ کا کوئی بھی جواز قابل قبول نہیں ہوسکتا ہے ۔ ہندوستان نے وحشیانہ دہشت گردی کے واقعات کے مجرموں اور انہیں مدد فراہم کرنے والوں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ہندوستان سرلنکائی عوام اور حکومت کے ساتھ ہے ۔ واضح رہے کہ آج ایسٹر کے تہوار کے موقع پر راجدھانی کولمبو سمیت سری لنکا کے مختلف مقامات پر تین کیتھولک چرچ اور تین ہوٹلوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے بم دھماکوں میں 185 افراد ہلاک اور 400 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق مجموعی چھ دھماکے ہوئے ، جن میں تین چرچ اور تین ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا