پرینکا کے مستعفی ہونے پر عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کا اظہار افسوس

0
0

یواین آئی

سری نگرکانگریس کی قومی ترجمان پرینکا چترویدی کے مستعفی ہونے پر جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ‘یہ بات قابل افسوس ہے کہ پرینکا اب ٹی وی چینلوں پر کانگریس کا دفاع کرتے ہوئے دکھائی نہیں دیں گی، وہ پارٹی کے لئے ایک اثاثہ تھیں اور پارٹی اور اس کی قیادت کی بے خوف حمایتی تھیں’۔انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پرینکا کا پارٹی سے ا±س کا ساتھ نہ دینے پر کنارہ کشی کرنا زیادہ ہی افسوس ناک امر ہے۔پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ‘پرینکا چٹان کی طرح کانگریس کی ترجمان رہی، اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ عورت پر الزام عائد کرنا آسان ہوتا ہے،جب عورت کسی جذبے کا اظہار کرتی ہے تو اس کو غیر منطقی قرار دیا جاتا ہے اور جب سخت رویہ اختیار کرتی ہے تو اس کوغیر سنجیدہ کے بطور لیا جاتا ہے’۔قابل ذکر ہے کہ پرینکا چترویدی کانگریس کی قومی ترجمان تھیں، انہوں نے پارٹی سے مستعفی ہوکر شیوسینا میں شمولیت اختیار کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا