جموں میںرہبر کھیل اساتذہ کیلئے اورینٹیشن پروگرام شروع

0
0

لازوال ڈیسک
جموںضلع جموں میںنئے تعینات رہبر کھیل اساتذہ کیلئے محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کی جانب سے تین روزہ اورینٹیشن پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں 137نئے تعینات اساتذہ شرکت کر رہے ہیں ۔وہیں تربیتی پروگرام میں نو تعینات رہبر کھیل استاذہ کو مختلف کھیلوں کے نئے قواعد و ضوابط کی جانکاری فراہم کی جا رہی ہے جہاں کھو کھو، والی بال اور کبڈی کے ماہرین کوچ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس مدن لال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔انہوں نے تربیت کاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شرکاءکو نئے طریقہ کار سکھائے جائیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا