گجر طبقہ نے ایس ٹی اسٹیٹس کی اٹھائیسویں برسی کا جشن منایا

0
0

طبقہ کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے پر دیا زور
لازوال ڈیسک
جموںگجر طبقہ نے ایس ٹی اسٹیٹس ملنے کی 28 ویں برسی کے موقع پر ایک یہاں ٹرائبل ریسرچ اینڈ کلچرل فاﺅنڈیشن کی جانب سے ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طبقہ کے معززین نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ صرف ایس ٹی سٹیسٹس ملنے سے طبقہ کے ساتھ برتا جانے والا امتیازی سلوک ختم نہیں ہو سکتا بالکہ طبقہ کیلئے اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔واضح رہے اس تقریب کی صدارت معروف گجر اسکالڑ ڈاکٹر جاوید راہی نے کی جہاں پروگرام میں ایک بڑی تعدا میں طبقہ سے وابستہ لوگ موجود تھے ۔ڈاکٹر جاوید راہی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اگرچہرزرویشن نے 19 اپریل 1991 سے گوجر طبقہ کے معیار زندگی میں نمایاں تبدیلی کی ہے، لیکن غربت اور پسماندگی کی وجہ قبائلی آبادی کا ایک بڑا حصہ اب بھی دو چار ہے ۔انہوں نے امید کے طور پر کہا کہ یہ صرف قبائلی حیثیت کی وجہ سے ہے کہ طبقہ نے زندگی کے تمام شعبوں میں کافی ترقی درج کی ہے لیکن ابھی بھی ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ طبقہ کسی بھی سطح پر امتیازی سلوک محسوس نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی، سماجی، اقتصادی اور ثقافتی شکل میں طبقہ کو فروغ دینے کے لئے بہت سی کوششوں کی ضرورت ہے۔تقریب میں طبقہ کے ارکان نے انصاف کا مطالبہ کیا اور ان کے قبیلے کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کے لئے زور دیا۔مقررین نے کہا کہ گجروں کا ایک بڑا حصہ اب بھی لاوارث ہے جوانتہائی غربت، زندگی کا خانہ بدوش راستہ، ناخواندگی، مشکل جغرافیائی رہائش کی وجہ سے پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان موجودہ امتیازی سلوک کو ختم کرنے کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں۔اس موقع پر مقررین میں اشتیاق مصباح، خادم حسین، دل محمد، محمد شرےف خاکی، وزیر، محمد بنیا، شبنم رفیق بجران، علی حسین کھٹانہ، بشیر بجاڑ، حنیف لودھا و دیگران موجو د تھے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا