ےو این این
لاس اینجلس ´´//امریکی اداکارہ میگن فاکس اپنے شوہر اداکار برین اسٹین گرین کے ساتھ پہلی بار فلم” ڈاکوٹا“ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔خبر رساں ادارے کے مطابق کریک ہاریس کی ہدایت کاری میں بننے والی فیملی ایڈونچر فلم ” ڈاکوٹا“ میں میگن فاکس اپنے شوہر اداکار برین اسٹین گرین کےساتھ دکھائی دیں گی۔ فلم کی کہانی جونی ہرینگٹن نے لکھی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسی بیوہ پر مبنی ہے جس کا شوہر افغانستان جنگ میں مارا جاتا ہے اور بیوہ اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک مقامی رضاکار فائر ڈیپارٹمنٹ چلاتی، اس کے بعد اس کی ملاقات اپنے شوہر کے دوست سے ہوتی اور اسے اپنے گھر لانے کے وعدہ کرتی ہے۔ ڈاکوٹا ان کے کتے کا نام ہوتا ہے۔