اس واقعے کے بعد کنگنا پوری رات روتی رہی ، اس وقت اس کی عمر صرف 19 برس تھی
ےواین این
ممبئی ´´//بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے کئی سال پہلے کنگنا رناوت کو تھیٹر میں چپل ماری تھی۔مہیش بھٹ کی اہلیہ سونی رازدان نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ کنگنا رناوت کو مہیش بھٹ نے فلموں میں بریک دیا تھا جس کے جواب میں کنگنا کی بہن اور منیجر رنگولی پھٹ پڑیں۔ رنگولی نے کہا کہ کنگنا کو بریک مہیش بھٹ نے نہیں بلکہ انوراگ باسو نے دیا تھا اور اس وقت مہیش بھٹ اپنے بھائی کے پروڈکشن ہآس میں بطور کریٹو ڈائریکٹر کام کرتے تھے۔رنگولی کے مطابق کنگنا کی فلم ’وہ لمحے‘ مکمل ہونے کے بعد مہیش بھٹ نے اسے اپنی لکھی ہوئی فلم ’ دھوکہ‘ میں بطور خود کش بمبار کام کرنے کی آفر کی جو اس نے مسترد کردی۔ کنگنا کے فلم مسترد کرنے کی وجہ سے مہیش بھٹ کافی سیخ پا ہوئے اور اپنے آفس میں ان پر خوب چلائے ۔رنگولی کے مطابق دفتر میں پیش آنے والے واقعے کے بعد جب کنگنا ’ وہ لمحے‘ کے پریویو پر تھیٹر گئی تو مہیش بھٹ نے اسے چپل دے ماری اور اسے اپنی ہی فلم نہیں دیکھنے دی، اس واقعے کے بعد کنگنا پوری رات روتی رہی ، اس وقت اس کی عمر صرف 19 برس تھی۔