نقل کیلئے عقل کانہیں کیااستعمال!

0
0

ہندوستانی فوج کو خراج کے لئے پاکستان کے گیت کی نقل
یواین آئی

حیدرآبادتلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور پاکستانی مسلح افواج کے ترجمان میں ٹوئیٹر پر ریمارک کے بعد جنگ چھڑ گئی اور یہ معاملہ موضوع بحث بن گیا۔ایک طرف زعفرانی جماعت کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ یہ گیت انہوں نے لکھا گیا تو دوسری طرف اس ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ اس گیت کی چوری کی گئی ہے ۔گوشہ محلہ حلقہ اسمبلی کی نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی نے پاک مسلح افواج کے ترجمان میجر آصف غفور کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ انہوں نے پاکستان جیسے دہشت گرد ملک سے کبھی کسی گیت کی نقل نہیں کی ہے ۔راجہ سنگھ نے رام نومی کے موقع پر ہندوستانی افواج کو یہ ایک منٹ کا گیت معنون کیاتھا اور یہ گیت اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کیاتھا ۔اس میں ان کو گیت گاتا ہوادکھایاگیا تھا۔ بی جے پی کے لیڈر نے 12اپریل کو اس گیت کو پوسٹ کیا اور کہا تھا کہ ہندوستانی مسلح افواج کے نام یہ گیت رام نومی کے موقع پر جاری کیاگیا ہے ۔راجہ سنگھ کی جانب سے ٹوئیٹر پر اس گیت کو پوسٹ کرنے کے ساتھ ہی پڑوسی ملک کے کئی افراد نے دعو ی کیا کہ مسٹرسنگھ نے اس گیت کی چوری کی اور یہ گیت دراصل 23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر جاری کیاگیا تھا ۔میجر جنرل غفور نے اس سلسلہ میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستانی سیاستداں نے پاکستانی گیت کو چرایا، پاکستانی فوج کے بارے میں تحریر کردہ گیت کو چرایا اور اسے ہندوستانی فوج سے منسوب کردیا۔پاکستانی فوج نے اس گیت کو اپ لوڈ کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی سے کہا تھا کہ وہ سچ بولنے میں بھی پاکستان کی نقل کریں۔ اس پر راجہ سنگھ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی گلوکار ان کے گیت کو نقل کررہے ہیں۔ حالانکہ پاکستانی میڈیا میں یہ گیت تقریباً تین ہفتہ پہلے جاری کیا گیا تھا۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ انہیں پاکستان جیسی دہشت گرد ریاست سے کسی بھی چیز کی نقل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ راجہ سنگھ نے اس گیت کو لفظ بہ لفظ نقل کیا اور صرف پاکستانی زندہ باد کے بجائے ہندوستان زندہ باد کے الفاظ استعمال کئے ۔ یہ گیت پاکستانی فنکار ساحر علی بگا نے تحریر کیا۔ ملک کی بہادر فوج کو خراج پیش کرنے کے لئے ایک پاکستانی گیت کا راجہ سنگھ نے سہارا لیا ہے ۔ ان کی اس حرکت کی سوشیل میڈیا پر مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ چوکیدار راجہ سنگھ چور ہے ۔ اس ضمن میں جب میڈیا نے راجہ سنگھ سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا تاہم پاکستانی میڈیا کی جانب سے راجہ سنگھ کا خوب مذاق اڑایا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا