0
0

ایم شفیع رضوی

ریاسی ؍؍ ضلع ریاسی کی تحصیل ٹھاکرہ کوٹ کے موڑا نالہ پناسہ میں آج اس وقت ایک دل دوز سانحہ پیش آیا جب موڑا نالہ پناسہ کے سب لوگ عبدالغنی کالس کے نئے گھر کو تعمیر کر رہے تھے ‘کہ لادی (کچی مِٹی سے چھت ڈالنے کاکام)کرتے ہوئے گھر کی چھت گر گئی اور پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جن میں منظور احمد ولد محمد شفیع ،اسحاق علی ولد محمد وزیر، مظفر ولد ذاکر ،محمد غفور ولد سائیں ،گلزار ولد سلام دین یہ سب نالہ پناسا کے رہائشی تھے اور اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں صدام ولد محمد حسین ،نذیر احمد ولد محمد قاسم، ممتاز علی ولد زبیر، محمد مختار ولد محمد علی، بشیر احمد ولد غلام قادر، محمد اکرم ولد ذاکر حسین، یہ سب تھوب گائوں کے تھے زخمی افراد کو ہنگامی طور پر مقامی لوگوں نے پولیس کی مدد سے ضلع اسپتال ریاسی میں پہنچایایہ حادثہ شام کے بعد پیش آیا۔حادثے کی خبر سنتے ہی آس پاس کے کوگ حادثے والی جگہ پہنچ گئے اور بچاؤ کارروائی میں مشغول ہو گئے اور پولیس پارٹی بھی فورن مذکورہ جگہ پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔سابق وزیرورکن اسمبلی گول۔ارناس اعجازاحمدخان نے اس سانحے پرگہرنے رنج والم کااِظہارکیاہے۔اُنہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں اس سانحے کوانتہائی بدقسمتی والااور تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام پرزوردیاکہ وہ زخمیوں کوبہترعلاج ومعالجہ فراہم کریں۔اعجازخان نے غمزدگان کیساتھ گہری ہمدردی کااِظہارکرتے ہوئے جان بحق ہوئے افراد کی مغفرت کیلئے دعاکی۔اُنہوںنے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے۔اُنہوں نے غمزدگان کوصبروتحمل کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی۔اُنہوںکہا ہے کہ ہم بھی سوگواران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومین کے لیے دعا کی ہے کے اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غم زدہ افراد کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا