ڈوگرہ کے حق و انصاف کے لئے لڑنے والی صرف پینتھرز پارٹی: ہرش دیو سنگھ

0
0

ونے شرما
ادھمپور//آج یہاں ادھمپور مینی اسٹیڈیم میں پینتھرز پارٹی کی مہا ریلی میں عوام کا ایک سیلاب دیکھنے کو ملا جہاں پارٹی کے سپریموں پروفیسر بھیم سنگھ، پارٹی چیئرمین اور امیدوار ہرش دیو سنگھ، ریاستی صدربلونت سنگھ منکوٹیہ ا ور دیگر سینئر لیڈر اہم طور پر موجود رہے ۔اس موقع پر کارکنوں نے پارٹی چیئرمین اور امیدوار ہرش دیو سنگھ اور یاستی صدر بلونت سنگھ منکوٹیہ کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ ڈوگرہ کی تاریخ کو برقرار رکھنے کے لئے صرف پینتھرز پارٹی کو ووٹ کرکے لوک سبھا بھیجنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ کیونکہ گزشتہ 70 سالوں میں یہاں سے منتخب ہوئے ممبران پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں صرف کشمیر کا نام لیا ہے اور آج حالت یہ ہے کہ بیرونی ریاستوں میں یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ جموں و کشمیر میں ڈوگرا بھی رہتے ہیں۔ انہوں نے مقامی رہنما جتیندر سنگھ ا آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف وزیر اعظم کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ گزشتہ 5 سالوں میں اپنی شناخت عام عوام میں نہیں بنا سکے ہیں اور اس کا نتیجہ ہے کہ ان کے خلاف عوام میں بھاری غصہ ہے ہرش دیو نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں یہاں سے کئی پارٹیوں کے ایم پی منتخب کر کے تو گئے ہیں لیکن وہ وہاں جاکر صرف کشمیر کے ستائش کرتے ہیں اور جموں کے لوگوں کو مکمل طریقے نظر انداز کرتے ہیں۔انہوں نے دیگر امیدواروں پر بھی نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اس کے فوائد کے لئے ہمیشہ پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں تاکہ ان کا ذاتی فائدہ ہوتا رہے۔ ہرش دیو نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بار پینتھرز پارٹی کو بھاری ووٹوں سے فتح بنا لوک سبھا میں پہنچانے کا کام ۔وہیں پینتھرز پارٹی کے ریاستی صدر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس بار پینتھرز پارٹی کو اپنی حمایت دے کر ڈوگرا کی شناخت کو برقرار رکھیں اور ہرش دیو جی کو لوک سبھا بھیجنے کے لئے حمایت کرتے ہیں۔ منکوٹیہ نے مقامی رہنما جتیندر سنگھ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سدل گاو¿ں میں 2014 سانحہ آئی تھی جس کو گود لینے کی بات جتندر سنگھ نے کہی تھی لیکن وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر کے عہدے ہونے کے بعد بھی وہ اپنی بات سے مکر گئے ۔منکوٹیہ نے کہا کہ اس بار عوام ایسے امیدوار کو منتخب جو ان کے درمیان رہ کر ان کی آواز بلند کرنے کا کام کریں اور ہرش دیو جی کے سوا ایسا اور کوئی امیدوار نہیں ہے۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر اور بڑی کی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا