کالے باکس میں سیاہ دولت؟

0
0

کمیشن مودی کے ہیلی کاپٹر سے نکلے کالے باکس کی جانچ کرے :کانگریس
یواین آئی

نئی دہلی کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر لوک سبھا انتخابات کے دوران بے حساب دولت خرچ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ کرناٹک کے چتردرگ میں ان کے ہیلی کاپٹر سے اتارے گئے کالے باکس کی جانچ ہونی چاہیے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترجمان آنند شرما نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دنیا کی سب سے امیر سیاسی پارٹی بن گئی ہے ۔ مسٹر مودی اور بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں بے حساب پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہفتہ کو چتردرگ میں مسٹر مودی کے ہیلی کاپٹر سے ایک کالا باکس اتارا گیا اور ایک پرائیوٹ گاڑی میں رکھا گیا جو وزیر اعظم کے قافلے کا حصہ نہیں تھی ۔ اس کے بعد یہ گاڑی موقع سے چلی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس معاملے کی جانچ کرنی چاہئے اور پورے ملک کو پتہ ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر میں کیا لایا گیا ہے ۔ یہ ہیلی کاپٹر بحریہ کا تھا اور وزیر اعظم کی خدمت میں تھا۔ مسٹر شرما نے کہا“یہ باکس کس کا تھا؟ اس میں کیا تھا اور کہاں چلا گیا؟ اس کی مکمل جانچ ہونی چاہیے ۔ اس باکس کو ایس پی جی کی حفاظت میں لایا گیا تھا”۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن حکام کو پورا حق ہے کہ وہ انتخابات کے دوران کسی بھی گاڑی کی مکمل طور پر چیکنگ کریں اور تلاشی لیں۔ اس تلا شی سے سے مرکزی وزراءاور وزیر اعظم بھی مستشنیٰ نہیں ہیں ۔ مسٹر شرما نے پریس کانفرنس میں ایک ویڈیو بھی دکھایا جس مسٹر مودی کے ہیلی کاپٹر سے ایک باکس اتارا گیا اور ایک گاڑی اس کو لے کر تیزی سے سے چلی گئی ۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم نے اخلاقی اقدار کو بالائے طاق رکھ دیا ہے اور الیکشن کمیشن کی توہین کی ہے ۔ وہ مسلسل بدعنوان طریقوں میں ملوث ہیں، اپوزیشن کو بدنام کرتے ہیں اور اس کی مسلسل توہن کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انھوے نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ الیکشن کمیشن کو جانچ ایجنسیوں کو غیر جانبداری برتنے کی ہدایت دینی پڑ رہی ہے ۔ مسٹر شرما نے کہا کہ مسٹر مودی نے انتخابات میں اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے ۔ وہ بے روز گاری ، بدعنونی اور زراعت کی ابتر حالت اورخارجی پالیسی کی ناکامیابی جسے اہم مسائل پر بات کرنے سے بچ رہے ہیں ۔ انھوں نے فرانس کے ‘لی مانڈ’ اخبار میں شائع خبروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رافیل سودے میں مسٹر مودی خود شامل رہے ہیں اور اس سلسلے میں دونوں ممالک میں ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو رافیل سے متعلق سوالات کا جواب خود دینا چاہیے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا