صاف و شفاف انتخابات ہوئے تو بھاجپابری طرح ہارے گی

0
0

بی جے پی سرکار دنیا کی واحد ایسی سرکار ہے جو ای وی ایم میں بھی چوری کرتی ہے: غلام نبی آزاد
یواین آئی

رام بنکانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے کہا کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات ہوئے تو بی جے پی بری طرح سے ہار جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار دنیا کی واحد ایسی سرکار ہے جو ای وی ایم میں بھی چوری کرتی ہے۔غلام نبی آزاد نے اتوار کے روز یہاں ادھم پور پارلیمانی حلقہ انتخاب کے کانگریس امیدوار وکرم ادتیہ سنگھ کے حق میں منعقدہ ایک انتخابی جلسے کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کو بتایا ‘بی جے پی سرکار دنیا کی واحد ایسی سرکار ہے جو ای وی ایم میں بھی چوری کرتی ہے۔ اگر صاف وشفاف انتخابات ہوئے تو ہندوستان میں بی جے پی بری طرح سے ہارے گی۔ بالخصوص جموں کی دونوں سیٹیں بری طرح سے ہار جائے گی۔ اگر بی جے پی کا کوئی لیڈر دعویٰ کرتا ہے کہ ہم جیتیں گے تو وہ صرف چوری سے جیت سکتے ہیں، ڈاکے سے جیت سکتی ہے جو کہ بی جے پی کا کام ہے’۔قبل ازیں مسٹر آزاد نے جلسہ سے اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی کو ڈکٹیٹر قرار دیتے ہوئے کہا ‘پارلیمانی انتخابات ہمارے لئے ملکی چیلنج ہے۔ آج ہمارے ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ ایک ڈکٹیٹر حکومت کررہا ہے۔ جرمنی کے بعد آج ہندوستان میں مودی ڈکٹیٹر ہے۔ ملک میں آج آواز بلند کرنے کی اجازت نہیں۔ ٹیلی ویڑن یا اخبارات میں اپوزیشن کا نام نہیں آسکتا۔ ہم روز سینکڑوں میٹنگیں کرتے ہیں لیکن نام نہیں آتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے سب کو خرید کر رکھا ہے۔ مودی کی سرکار کسانوں اور غریبوں کی سرکار نہیں ہے۔ یہ صرف بڑے بڑے امیروں کی سرکار ہے’۔غلام نبی آزاد نے کہا کہ مودی حکومت لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا ‘مودی جی اور ان کی سرکار لوگوں میں ننگا ہوگئی ہے۔ مودی اور ان کی جماعت نے 2014 میں جتنے بھی وعدے کئے تھے وہ سب جھوٹے ثابت ہوئے۔ نوجوانوں کو دس کروڑ نوکریاں دینا اور بینک کھاتوں میں 15 لاکھ روپے جمع کرنے کے وعدے سراب ثابت ہوئے۔ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کی وجہ سے کئی ہزار چھوٹے اور درمیانی درجے کی صنعتیں بند ہوگئیں جس کی وجہ سے پانچ کروڑ افراد بے روزگار ہوگئے۔ آج ملک میں بی جے پی کو غریب مخالف جماعت مانا جاتا ہے۔ کسان مخالف جماعت مانا جاتا ہے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا