اعجاز کوہلی
مینڈھر مرکزی جامعہ مسجد پونچھ کہ امام و خطیب مولانا فارق مصباحی نے مینڈھر میں منعقدہ ایک سیرت النبی ؑکانفرنس کے دوران کہا جو مودی حکومت کا ساتھ دے اور کلمہ گوئی کا دعویٰ کرے ۔ ہم اس کو مسلمانوں کا غدّار سمجھتے ہیں ۔واضح رہے اس موقع پر ریاست کے کئی دیگر علمائے اکرام نے شرکت کی جبکہ اس کانفرنس کا اہتمام مولانا محبوب نے کیا ۔وہیں کانفرنس میں عام لوگوں کہ ساتھ ساتھ کئی سیاسی و سماجی اشخاص نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر بیرون ریاست سے آے علما ئے دین نے سیرت مصطفی ؑ پر تفیل سے روشنی ڈالی اور عوام سے اپیل کی اہلسنت والجماعت کا دامن مضبوطی سے تھام رکھیں۔