ڈنہ شاہ ستار میں پانی اور بجلی کا بحران

0
0

محکمہ پانی اور بجلی کے تئیں مقامی لوگوں کا اظہار ناراضگی
اعجاز کوہلی
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر و سرنکوٹ کی درمیانی پہاڑی پر آباد گاﺅں ڈنہ شاہ ستار آزادی کے ستر سال گزرنے جانے کے بعد بھی پانی و بجلی سے محروم ہے ۔ اسی سلسلہ میں نمائدہ سے بات کرتے ہوئے گاﺅں کہ سماجی کارکن ممتاز نے بتایاکہ ہمیں آج تک پتہ نہیں چلا کہ ہم آزاد
ہیں کہ نہیں لیکن پانی و بجلی کی عدم دستیابی سے گاﺅں ابھی بھی آزادی کی انتظار میں ہے۔ ممتاز نے کہا کہ ستر برس ہو گئے ملک کو آزادی ملے لیکن آج بھی گاﺅں اندھرے میں ہے گاﺅں کہ لوگ کئی کلومیٹر دور پیدل سفر کر کہ پانی لانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار محکمہ بجلی و پانی سے اپیل کی کہ یہاں ٹرسفارمر نصب کیا جائے اور پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے لیکن محکمہ نے کبھی دھیان نہیں دیا۔ ممتاز نے کہا کہ محکمہ بجلی کہ دفتر میں جب ہم گے تو انہوں نے پلان کاپی دی جس میں ڈھنہ شاہ ستار تاجو والا میں ٹرسفارمر تھا لیکن محکمہ نے وہ کہیں فروخت کر دیا یاکس بنیاد پر ابھی تک یہاں نصب نہیں کیا۔ ممتاز نے ڈی سی پونچھ سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کی جائے اور ڈنہ شاہ ستار کی عوام کو انصاف دلاجائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا