یواین آئی
کرشنا گریکانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو زور دےکر کہا کہ تمل ناڈو کا نظام کبھی بھی ناگپور سے نہیں ہونے دیا جائےگا اور یہاں کے لوگوں کی حکومت ریاست سے ہی ہوگی اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن نئے وزیراعلی ہوں گے۔مسٹر گاندھی نے 18اپریل کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کےلئے سیکولر پروگریسو الائنس(ایس پی اے)کے امیدواروں کی حمایت کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ریاست کے اگلے وزیراعلی مسٹراسٹالن ہوں گے۔مسٹر گاندھی نے مزید کہا ،”ہمارا اتحاد تمل ناڈو کے لوگوں کےلئے ہے کیونکہ کانگریس اور ڈی ایم کے دونوں ہی سماجی انصاف ،سیکولرزم ،آزادی ،انصاف اور اظہاررائے کی ا?زادی میں یقین رکھتی ہیں۔“مسٹر گاندھی نے کہاکہ ناگپور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا ہیڈکوارٹر ہے اور وہ کبھی ریات کے لوگوں کا نظام ناگپور سے نہیں چلنے دیں گے۔تمل ناڈو کی حکومت ریاست سے ہی ہوگی ،مسٹر اسٹالن ہی نئے وزیراعلی بننے جارہے ہیں۔خواتین کے لئے سرکاری نوکریاں،مقننہ میں 33فیصد ریزرویشن کے پارٹی کے وعدوں کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا،”مرکز میں حکومت بننے کے بعد ہم خواتین کو لوک سبھا ،راجیہ سبھا اور اسمبلیوں میں 33فیصد ریزرویشن دینے جارہے ہیں۔“مسٹر گاندھی نے بی جےپی کی قیادت والی حکومت پر ریاست کے لوگوں کے خلاف نفرت کی سیاست میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ غریبی پر ’سرجیکل اسٹرائک‘کریں گے۔مسٹر گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کے ہر شہری کے بینک کھاتے میں 15-15لاکھ روپے ڈالنے کا وعدہ کیاتھا لیکن وہ جانتے تھے کہ یہ ممکن نہیں ہے اور یہ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ملک کے ہر شہری کے کھاتے میں حقیقت میں کتنی رقم ڈالی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا،”میں حقیقت میں بڑے اصول نہیں چاہتا بلکہ حقیقی اعدادو شمار چاہتا ہوں اور میں ملک کی معیشت کو بھی ختم نہیں کرنا چاہتا۔میں غریبی کو ختم کرنا چاہتا ہوں اور گزشتہ پانچ برسوں میں مسٹر مودی نے صرف 15لوگوں کےلئے ہی حکومت چلائی ہے جس میں ان کے دوست انل امبانی،نیرو مودی اور دیگر لوگ شامل ہیں۔