ےواین این
کوالالمپور//ملائیشیا کی حکومت نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ریل رابطہ بحال کر دیا جائے گا۔ اس بحالی کا فیصلہ چین کی ایک فرم کی جانب سے تعمیراتی اخراجات میں کمی کی یقین دہانی کے بعد کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتر محمد کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس ریلوے لنک کی بحالی کے اضافی سمجھوتے پر جلد ہی دستخط کر دیے جائیں گے۔ اس سمجھوتے کے تحت چائنہ کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی 688 کلومیٹر طویل ٹریک تعمیر کرے گی۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تعمیراتی اخراجات میں کمی سے یقینی طور پر ملائیشیا کے عوام کو فائدہ پہنچے گا اور ملک پر مالیاتی بوجھ میں کمی ہو گی۔