عالیہ بھٹ کی پرفارمنس اوسط درجے کی ہے، کنگنا رناوت

0
0

۔منی کرنیکا میں پرفارمنس پر کنگنا رناوت 37فیصد ووٹ کے ساتھ آگے رہیں ‘عالیہ بھٹ کو 33فیصد ووٹ ملے
ےواین این
ممبئی ´//ایسا لگتا ہے کہ کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ کی معافی قبول نہیں کی ہے، اسی لئے ایک اور حملہ کرتے ہوئے فلم ’گلی بوائے‘ میں عالیہ بھٹ کی پرفارمنس کو اوسط درجے کی قرار دے دیا۔بھارتی اخبار کے مطابق ایک ویب سائٹ نے حال ہی میں پول کرایا، جس میں لوگوں سے 2019ءمیں اب تک کسی بھی اداکارہ کی بہترین پرفارمنس کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔منی کرنیکا میں پرفارمنس پر کنگنا رناوت 37فیصد ووٹ کے ساتھ آگے رہیں جبکہ عالیہ بھٹ کو 33فیصد ووٹ ملے۔کنگنا رناوت سے جب عالیہ بھٹ کو ہرانے سے متعلق پوچھا گیا تو جواب دیا کہ ” گلی بوائے میں پرفارمنس پر موازنہ کرنے پر مجھے شرمندگی محسوس ہورہی ہے، ا±س میں ہرانے والا کیا تھا۔۔۔اوسط درجے کے کام کو سراہنا بند کریں ورنہ پسندیدگی کی شرح کبھی نہیں بڑھے گی۔اس سے قبل کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ اور دیگر اسٹارز پر الزام لگایا تھا کہ وہ مجھے اپنے پریمیرز میں شرکت کے لئے تو کہتے ہیں لیکن جب میری کسی فلم کا پریمئر ہوتا ہے تو ا±س میں نہیں آتے۔اس کے جواب میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ وہ مجھے ناپسند کرتی ہیں۔ میں نے جو کچھ کیا وہ جان بوجھ کر ا±نہیں اپ کرنے کے لئے نہیں کیا، میں ا±ن سے ذاتی طور پر معذرت کرتی ہوں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا