شاہ ہلال
اننت ناگ// ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے دعویٰ کیاہے کہ پارلیمانی انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی اکثریت کے ساتھ جیت درج کرے گی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی ڈی پی ، بی جے پی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سیاسی استحصال کے مکروہ منصوبوں کو ناکام بنائیں۔غلام احمد میر نے کھنہ بل اننت ناگ میں پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے دوران فرقہ پرست عناصر کے مکروہ عزائم کو ناکام بنائیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ کانگریس امن اور ترقی کے لئے واحد جماعت ہے لہذا لوگ انتخاب کے روز ہاتھ پر مہر ثبت کریں۔اس،موقع پر جنرل سیکرٹری ہلال احمر شاہ گلزار احمد وانی وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔