پونچھ میں ای وی ایم مشینوںمیں خرابی اورسکیورٹی فورس کا دباﺅڈالنا تشویشناک

0
0

این سی لیڈر جاوید رانا نے الیکشن کمشن اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر جتایا اعتراض
ناظم علی خان
مینڈھر //نیشنل کانفرنس کے سنیئر لیڈر و سابقہ ممبر اسمبلی جاوید رانا نے پارلیمانی انتخابات میں ہوئی گڑ بڑی پر سوال اٹھاتے ہوے کہا کہ پونچھ میں ای وی ایم مشینوںمیں خرابی و سکیورٹی فورس کا ایک جماعت کو ووٹ ڈالنے کےلئے عوام پر دباﺅ ڈالنایہ بات ہوئی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ مینڈھر میں پریس کا نفر سے سے خطا ب کر تے ہو ئے جا وید رانا نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور بی جے پی پارٹی پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموریت کا قتل ہے کہ کا فی پو لنگ بو تھو ں پر کا نگرس کا بٹن کام نہیں کر رہا تھا جبکہ جو سیکو رٹی فو رس کا عملہ ان بو تھو ں پر تعینات کیا گیا تھا وہ بھی ایک مخصوص پارٹی کو ووٹ ڈالنے کےلئے کہہ رہا تھا ۔ انہو ں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو سنجیدگی سے نو ٹس لینا چاہے ۔ تا کہ ایسے واقعات دوبا رہ رونما نہ ہو ں ۔ اور کن لوگوں نے ای وی ایم کو تکنیکی طور پر معضور کیا اور سکیورٹی فورس کو سیاست میں استعمال کیا جو ہندستانی جموریت پر بڑا دبہ ہے جس پرالیکشن کمیشن کو دھیان دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس ہمیشہ سے ان معاملات پر سوال اٹھاتی رہی ان بات کا پہلے سے ہی خدشہ تھا جو کل ہوالیکشن میں سامنے بھی آگیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو سیاست سے دور رہے کر ہی ملک میں جموریت کو بحال کرنا چاہے تاکہ اس ادارہ پر سے لوگوں کا یقین نہ ٹوٹے اگر مزید ایسا ہی ہوتا رہا تو عوام ووٹ کا استعمال کرنا بھی بند کر سکتے ہیں جموریت کی ہار ہو گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا