سرحدی کشیدگی :رات کی تاریکی اور گولہ باری کا ڈر

0
0

حد متارکہ پر شدید گولہ باری کے بعد ساوجیاں چاپڑیاں میں خوف کا ماحول
وسیم حیدری/ظہیر عباس
منڈی//تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں چاپڑیاں میں قریباً دو سال کی خاموشی کے بعد جمعہ کو شدید گولہ باری کی گن گرج کے بعد مقامی لوگوں کے دلوں میں ایک بار پھر ڈر کو پیدا کر دیا – وہیںصبح ہند و پاک افواج کے مابین شروع ہوئی گولہ باری شام 4 بجے تک چلی جس دوران تین افراد کے زخمی ہونے کے ساتھ رہائشی مکانوں کو بھی ذک پہنچا جس کے بعد مقامی لوگوں نے تمام کاموں کو خیر آباد کر اپنے گھروں میں پناہ لے لی لیکن یہ پناہ محض دل کی تسلی کے لئے ہے وگرنہ رہائشی مکان بھی غیر محفوظ ہیں – لازوال کی ٹیم نے جب شام کو گنتڑ اور چاپڑیاں کا دورہ کیا تو پایا کہ مقامی لوگ گولہ باری کے خوف سے 7 بجے سے ہی ایک دوسرے کے گھروں میں جمع ہوئے تھے اور رات بھر جاگنے کا ارادہ رکھے ہوئے تھے کہ کہیں رات کے عمل میں گولہ باری نہ ہو جائے اور وہ اپنی جان بچانے کے لئے ہاتھ پاو¿ں بھی نہ مار سکیں – اس وقت ساوجیاں چاپڑیاں اور اس سے منسلک علاقہ جات میں منظر اور ماحول ایسا تھا کہ جیسے وہ رہائشی علاقہ ہی نہ ہو – ایسے میں جب لوگوں سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ چونکہ دو سال کے طویل عرصہ بعد آج گولہ باری ہوئی ہے تو اتنا عرصہ امن کی فضا میں زندگی گزارنے کے بعد گولہ باری کی دوبارہ گن گرج سن کر ان کے دلوں میں خوف نے گھر کر لیا ہے – ان کا کہنا تھا کہ امن سے زندگی گزارنے کی تمنا لئے یہاں کی لوگ ہند و پاک ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ گزشتہ دو سال کی طرح آئندہ بھی امن کو برقرار رکھیں کیونکہ امن ہی لوگوں اور حکومتوں کے لئے ترقی کا واحد راستہ ہے – ان کا کہنا تھا کہ ہر بار مالی و جانی نقصان تو برداشت کیا گیا ہے لیکن اب لوگوں میں بھی برداشت کا مادہ ختم ہو گیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ امن کا قیام مکمل عمل میں رہے –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا