ایس ایچ او مہور سے عوام خوش،قانون کی پاسداری ہو رہی ہے:عوام

0
0

لازوال ڈیسک
مہورپولیس انتظامیہ کی جانب سے عوام کے مابین روبط بنانے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔وہیں پولیس آفیسر بھی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے رہے ہیں ۔اس ضمن میں ایس ایچ او مہور انظر احمد میرنے عوام کے مابین اچھے روابط کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو قوانین کی پاسداری کروانے کیلئے اچھے اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے یہاں ٹریفک پر قابو کے ساتھ ساتھ نشہ خوری اور رشوت خوری جیسی سماجی علتوں سے معاشرے کو پاک بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کے چلتے یہاں کی عوام ایس ایچ او مہور سے کافی کوش نظر آرہی ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے ایماندار آفیسران کی تعیناتی یہاں کی جائے تاکہ اس ترقی یافتہ دور میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔واضح رہے انظر احمد میر ایس ایچ او مہور کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے مقامی عوام کافی خوش نظر آرہی ہے اوع عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انظر میر ایک ہونہار آفیسر ہیں جو اپنے فرائض منصبی بخوبی انجام دے رہے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا