ساتویں جماعت کا طالب علم جاں بحق

0
0

کپوارہ میں مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں
یواین آئی

سرینگر شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مندی گام لنگیٹ میں جمعرات کی شام بارہمولہ پارلیمانی حلقے میں پولنگ کے اختتام پر آزادی حامی مظاہرین کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی پ±ر تشدد جھڑپوں میں ایک ساتویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہوا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق کپواڑہ کے مندی گام لنگیٹ جو کہ بارہمولہ پارلیمانی حلقے کا حصہ ہے، میں پولنگ کا عمل ختم ہونے کے ساتھ ہی بعض آزادی حامی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور فورسز پر پتھراﺅ کیا۔فورسز نے پتھراﺅ کے مرتکب احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے پیلٹ بندوقوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکا اویس احمد میر ولد مشتاق احمد میر جاں بحق ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ اویس ساتویں جماعت کا طالب علم تھا۔ذرائع نے بتایا کہ فورسز کارروائی میں شدید طور پر زخمی ہونے والے اویس کو سب ضلع اسپتال کرال گنڈ لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے ضلع اسپتال ہندوارہ ریفر کیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ضلع اسپتال ہندوارہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رﺅوف کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔ڈاکٹر رﺅوف کے مطابق اویس پیلٹ لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔ اسے مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔بتادیں کہ جموں وکشمیر میں جمعرات کو پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت بارہمولہ اور جموں پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔جمعرات شام پانچ بجے تک تشدد کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا تھا اور بیشتر جگہوں پر پولنگ کا عمل پ±رامن طور پر اپنے اختتام کو پہنچا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا