ٹرمپ-محمد بن سلمان کے ساتھ ‘بامعنی’ بات چیت ہوئی: وائٹ ہا¶س

0
0

یو این آئی
واشنگٹن، // امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران پر دبا¶ برقرار رکھنے ، انسانی حقوق کے مسائل اور مغربی ایشیا میں استحکام کے بارے میں سعودی کرا¶ن پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔وائٹ ہا¶س نے پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی۔وائٹ ہا¶س کی جانب سے منگل کو جاری ریلیز میں کہا گیا“ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی کرا¶ن پرنس محمد کے ساتھ بامعنی بات چیت کی۔ انہوں نے مغربی ایشیا میں استحکام کو یقینی بنانے میں سعودی عرب کے اہم کردار، ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دبا¶ برقرار رکھنے اور انسانی حقوق کی اہمیت سے منسلک مسائل پر تبادلہ خیال کیا”۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے سعودی عرب نے امریکہ کی جانب سے ایران کے پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔امریکی وزارت خارجہ نے پیر کو سعودی عرب کے 16 افراد کو صحافی جمال خشوگ¸ کے قتل میں ان کے مبینہ کردار کی وجہ سے امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا