جموں پونچھ پارلیمانی نشست کے لئے پہلے مرحلے پووٹنگ آج ہوگی

0
0

سرنکوٹ میں 149پولنگ مراکز قائم، بی ایچ ایس ایس سرنکوٹ ہوگا ماڈل پولنگ اسٹیشن
افتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ// پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ جمعہ رات کے روز ہونے جا رہی ہے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سرنکوٹ میں کل 149 پولنگ مراکز قائم کئے گے ہیں جن پر پولنگ عملہ کو ایک دن قبل ہی تعینات کر دیا گیا ہے جن میں سیول عملہ کے علاوہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی موجود ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادیو نے پریس بیان میں کہا کہ پہلے مرحلے پر جمعہ رات کے روز ووٹنگ ہو گی جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ پر امن طریقہ سے اپنی حق رائے ووٹنگ کے ذریعے سے استعمال کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کی شرح میں اضافہ ہونے کی پوری امید ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل سرنکوٹ میں 149 پولنگ مراکز قائم کئے گے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس بار خواتین کے لئے مخصوص بوائز ہائر اسکینڈری اسکول سرنکوٹ کو ماڈل پولنگ اسٹیشن کے طور پر قائم کیا ہے جہاں تمام تر خواتین پولنگ اسٹاف تعینات ہے جہاں صرف خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے خصوصی انتظامات کئے گے ہیں اور اس کے لئے ویل چئیر دستیاب کرائی گئی ہیں تاکہ معذور افراد کو کسی بھی طرح سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ذیادہ سے ذیادہ اپنے حق رائے کا استعمال کریں اور پر امن اور احسن طریقے سے ووٹ ڈالیں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا