پچھلے چار مہینوں کی بقایا تنخواہیں بلا تاخیر واگزار کی جائیں: ملک یونس راہی
لازوال ڈیسک
جموں //ریاست جموں و کشمیر میں ایس ایس اے کے تحت تعینات کئے گئے اساتذہ اکرام کے ساتھ حکومت ابھی تک انصاف کرنے میں ناکام رہی ہے ، گزشتہ کئی سالوں سے ریاست کے مختلف اسکولوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے یہ اساتذہ سرکار کی گندی پالیسیوں سے بہت زیادہ پریشان ہیں ، جبکہ ان کی تنخواہ کا مسئلہ سب سے اہم ہے ، تاہم اسی حوالے سے یہاں جموں کشمیر ایس ایس اے ٹیچرس فورم کا ایک اہم اجلاس فورم کے ریاستی صدر ملک یونس راہی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔جس میں اساتذہ کے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جبکہ اس دوارن فورم کے دیگر اراکین نے بھی اپنے دلائل پیش کئے۔ وہیں فورم کے صدر ملک یونس راہی نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایس ایس اے اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرس کی پچھلے چار مہینوں کی بقایا تنخواہیں بلا تاخیر واگزار کی جائیں اور ٹیچر گریڈ 2 کی کاروائی میں سرعت لائی جائے۔