یو این آئی
کلکتہ ´//بی جے پی پر بنگال کی تہذیب و کلچر کو نقصان پہنچانے کا الزام عاید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی نے مغربی بنگال ریاست کا نام بنگلا نہیں ہونے دیا اور اس کے ساتھ ہی وزیرا علیٰ نے کہا کہ کانگریس اپنے بدولت ملک میں حکومت سازی نہیں کرپائے گی اور اسے دوسری سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ [؟]مودی تشدد میں یقین رکھنے والے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر ہٹلر آج زندہ ہوتے تو مودی کی حرکتوں کو دیکھ کر خودکشی کرلیتے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کانگریس بی جے پی کے خلاف ماحول ساز گار کرنے میں ناکام رہی ہیں اور بی جے پی کو سخت مقابلہ نہیں دے پارہی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی نے تشدد اور قتل عام کے ذریعہ اپنی سیاسی بلندیوں کو حاصل کیا ہے ۔وہ فاششٹ کے سردار ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کانگریس نے اپنا وقار کھودیا ہے ۔اس کی وجہ سے بی جے پی کی طاقت میں آئے دن اضافہ ہوا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر راہل گاندھی مرکز میں حکومت سازی چاہتے ہیں تو انہیں دوسری سیاسی جماعتوں سے مدد لینی ہوگی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہرایک سیاسی جماعت اور ہرایک ریاست میں مودی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی مہم چل رہی ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی کس نئے ہندوستان کی بات کررہے ہیں، کیا تشدد، موب لنچنگ، گالی گلوج کا کلچر ہی نیا ہندوستان ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے کبھی بھی فرقہ پرستی سے سودا نہیں کیا ہے اور آئندہ بھی نہیں کرے گی۔ہم مودی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے پرعزم ہے اور کرکے رہیں گے ۔یوای