عالیہ ،اوشو کی فلم کا حصہ نہیں ہوں گی

0
0

یواین آئی)
ممبئی ´//مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ اوشو پر مبنی فلم میں کام نہیں کررہی ہیں۔ عامر خان اور عالیہ بھٹ کے سلسلے میں ایسی خبریں تھیں کہ دونوں اوشو فلم کا حصہ ہوں گے لیکن عامر خان نے حال ہی میں اعلان کردیا کہ وہ فاریسٹ جی ایم پی ایس کے ریمیک پر کام کررہے ہیں۔عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ کیا اب بھی وہ اس فلم کا حصہ ہیں۔عالیہ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ انہیں یہ پروجیکٹ کافی پسند آیا تھا اور وہ اس فلم کو لے کر کافی پرجوش بھی تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ شکن بترا کا خیال تھا اور کافی اچھی کہانی تھی۔ عالیہ نے اس وقت شکن سے کہا تھا کہ جب بھی وہ یہ فلم بنائیں گے وہ ان کے ساتھ ہوں گی۔لیکن عالیہ نے کہا کہ وہ کافی سارے پروجیکٹ میں مصروف ہوگئی ہیں۔لیکن کچھ وقت کے بعد اگر یہ فلم بنی تو وہ ضرور اس کا حصہ بننا چاہیں گی۔لیکن فی الحال ابھی کچھ طے نہیں ہے ۔ عالیہ ابھی راجہ مولی کی فلم کررہی ہیں اور ساتھ ہی برہماستر کی شوٹنگ پوری کررہی ہیں۔وہیں عالیہ کرن جوہر کی فلم کلنک میں اہم رول میں بھی نظرآئیں گی۔اس فلم میں عالیہ کے علاوہ ورون دھون ،آدتیہ رائے کپور،سوناکشی سنہا،سنجے دت،مادھوری دکشت کا اہم کردار ہے ۔یواین آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا