این سی خواتین شاخ نے سماج کو تقسیم کرنے کیلئے بھاجپا پر لگایا الزام

0
0

اتحاد کے امیدواروں کیلئے ووٹ کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
جموںنیشنل کانفرنس خواتین شاخ کی سینئر نائب صدر و سابق ایم ایل اے بملہ لتھرا نے یہاں جموں کے بشناءمیں پارٹی کارکنان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے بھاجپا پر الزام عائد کیا کہ بھاجپا نے سماج کو اپنے سیاسی ایجنڈے کیلئے مذہبی بنیادوں پر تقسیم کیا ہے اور اس فعل سے حساس ریاست جموں و کشمیر کے حالات خراب ہوئے ہیں۔انہوں نے بھاجپا کی جانب مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام کے جذبات کو مت پرکھا جائے کیونکہ عوام عقلمند ہے اور وہ ان لکیروں کو جانتے ہیں ۔موصوفہ نے عوام سے اپیل کرتے ہپوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بھاجپا کی پالیسیوں کے خلاف اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا جائے اور بھاجپا کو مسترد کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سیکولر طاقتوں کو کامیاب بنانے میں اپنا قلیدی رول ادا کیا جائے اور کانگریس امیدوار رمن بھلہ اور وکرم ادتیہ سنگھ کو کامیاب بنایا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا