جموں کے بہو میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس منعقد

0
0

دفعہ35A کو بچایا جائے ،جعلی اسٹیٹ سبجکٹوں کی شناخت کی جائے :رانا
لازوال ڈیسک
جموں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے یہاںدفعہ 35A اور 370 کو منسوخ کرنے کی کوششوں کے خلاف تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ35Aکی حفاظت کی جائے اور ریاست میں جعلی سٹیٹ سبجکٹوں کو شناخت کی جائے ۔نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر نے بہو میں ایک عوامی اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جعلی سٹیٹ سبجکٹوں کی شناخت کر کے انھیں واپس اپنی جگہوں پر بھیجا جائے تاکہ یہاں کی عوام کے حقوق کو بچایا جا سکے اور یہاں کے باشندگان کے حقوق کو پامالی سے بچایا جا سکے ۔بی جے پی کے لیڈران کی جانب سے 370 اور 35A کے حساس معاملے پر بڑھتی ہوئی بیان بازی کا ذکر کرتے ہوئے رانا نے کہا کہ ریاست میں ماحول کو خراب کرنے کے لئے ایک خوفناک اور شیطانی مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے آرٹیکل 35A کو مہاراجا ہری سنگھ کیے مستقبل کے نظرئے کوخاص طور پر جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفادات کی آئینی ضمانت قرار دیا ۔صوبائی صدر نے کہا کہ بی جے پی کے منشور میں ان مسائل کو شامل کرنے میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی طاقتوں کے خلاف یہاں کے لڑیں گے۔موصوف نے کہا کہ دفعہ35Aکی منسوخی سے یہاں کے عوام کو مالی طور پر نقصان ہے خاص طور نوجوان ملازمتوں سے محروم رہ جائیں گے اور بڑے کاروباری لوگوںاور تاجروں کی وجہ سے مقامی کاروبار انتہائی متاثر ہوں گے۔اس موقع پر مسٹر رانا نے لوگوں سے جموں پونچھ لوک سبھا حلقہ کے لئے اتحاد کے امیدوار رمن بھلہ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا