معروف دینی وسماجی شخصیت غلام نبی فریدہ آبادی چل بسے

0
0

گوجرنگر قبرستان میں تدفین ، نمازہ جنازہ میں ہزاروں کی شرکت
لازوال ڈیسک

جموںنامور عالم دین مولوی غلام نبی فریدہ آبادی پیر کے روز اس دنیا فانی سے چل بسے۔ ان کی عمر88برس تھی، کافی عرصہ سے علیل تھے۔ فالج ہونے کی وجہ سے ذہنی یادداشت چلی گئی تھی۔غلام نبی فریدہ آبادی ضلع ڈوڈہ کے گاو¿ں شیوا سے تعلق رکھتے تھے۔ جوانی میں ہی سرمائی راجدھانی جموں چلے آئے جہاں انہوں نے پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت میں وقف کر دی۔ جامع مسجد ابراہیم جموںکی تعمیر میں ان کا اہم ترین رول رہا۔اسی مسجد کے وہ کئی برس تک امام رہے۔ علاوہ ازیں گوجر نگر میں بھی درس گاہ کا سنگِ بنیاد رکھا۔ غلام نبی فریدہ آبادی جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے ساتھ وابستہ تھے۔ ان کی تدفین گوجرنگر قبرستان میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ مفتی فیض الواحید نے پڑھائی۔ نماز جنازہ سے قبل اپنے خطاب میں فیض الوحید نے کہاکہ غلام نبی فریدہ آبادی نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی ترقی وترویج کے لئے وقف کی۔ وہ صبرو استقامت اور جرائت مند شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے کئی قسم کی مشکلات، ازیتوں، ظلم وستم کے باوجود صبر کادامن نہ چھوڑا اور مشن کی تکمیل میں ہمہ وقت لگے رہے۔ غلام نبی فریدہ آبادی کئی مرتبہ جیل بھی جانا پڑا۔غلام نبی فریدہ آبادی روزنامہ اڑان کے رکن خالد ابن لطیف کے دادا تھے۔اراکین ادار ہ نے ان کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس دوران چیرمین حریت سید علی گیلانی نے جماعت اسلامی جموں کشمیر کے دیرینہ رُکن محترم غلام نبی فریدآبادی کے انتقال پر اپنے گہرے دُکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوف تحریک اسلامی کے اولین کارکنوں میں شامل رہے ہیں۔ اس دوران مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے غلام نبی فریدہ آبادی کے انتقال پرگہرے رنج والم کااِظہارکیاہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا